قندھار (این این آئی)افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ہزاروں افغانوں نے طالبان کے خلاف آرمی کالونی کو خالی کرنے کے احکامات جاری کرنے پر احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے عینی شاہد سابق حکومتی عہدیدار کے مطابق تقریباً 3 ہزار خاندانوں کو کالونی چھوڑنے کے کہنے کے بعد مظاہرین قندھار میں گورنر ہاؤس کے سامنے اکٹھے ہوئے۔
مقامی میڈیا کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لوگوں کا ہجوم نے شہر میں سڑک بلاک کردی ہے۔متاثرہ علاقے پر بنیادی طور پر ریٹائرڈ آرمی جنرلز کے خاندانوں اور افغان سکیورٹی فورسز کے دیگر ارکان رہائش پذیر ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ ان خاندانوں میں سے چند تقریبا 30 سالوں سے ضلع میں مقیم تھے اور انہیں خالی کرنے کے لیے تین روز کا وقت دیا گیا ہے۔طالبان ترجمان نے فوری طور پر انخلا پر رائے دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔