پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی میں کلوننگ کے ذریعے پیدا مثالی اونٹوں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)مقابلوں میں انعامات جیتنے کے قابل مخصوص جانداروں کے حصول کی خواہش کی روشنی اور ان کی مانگ میں اضافے کے بعد دبئی کے ایک سائنسی تحقیقی مرکزکے ماہرین اونٹوں کی کلوننگ کے ایک منصوبے پرچوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کا

مقصد ایسے مثالی جاندار پیدا کرنا ہے جو مختلف مقابلوں کے لیے موزوں قرار دئیے جائیں۔ اس سائنسی اور کلوننگ اسکیم کے تحت اونٹوں کے ہونٹ، گردن اوران کی رفتار کو مثالی بنانے پر کام ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فطری طورپر پیدا ہونے والا ہراونٹ کامل ہونٹوں اور خوبصورت لمبی گردن کی خصوصیت کا حامل نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ متمول گاہک کلوننگ کے ذریعے ایسے مثالی اونٹ پیدا کرانا چاہتے ہیں جو اونٹوں کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ موزوں اور قابل قبول ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اب کلونگ کے ذریعے بہت زیادہ اونٹ پیدا کر رہی ہے۔ کویت میں اونٹوں کی نیلامی چلانے والے سعود العتیبی نے کہا کہ ان کا کام جانوروں کی خوبصورتی سے متعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اونٹ کی قیمت اس کی خوبصورتی ، صحت اور نسلی شہرت کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاہک نوجوان اونٹ خریدنے سے پہلے اس کی ماں کی خوبصورتی کا تعین کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…