ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کیسٹر آئل کے چند ناقابل یقین فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس تیل کا استعمال شروع کردیں گے

datetime 13  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کیسٹر آئل یعنی ارنڈی کا تیل ارنڈی کے پودے کے بیجوں سے بنایا جاتا ہے، جسے ارنڈی پھلیاں کہا جاتا ہے، اگرچہ اس پودے کے بیج میں موجود ریکن انزائم کی وجہ سے زہریلے ہیں لیکن تیل نکالنے کا حرارتی عمل اس زہر کے اثرات کو ختم کر دیتا ہے، کیسٹر کا تیل ہزاروں سالوں سے اپنی شفائی خصوصیات کے لیے مشہور ہے، یہ عام طور پر کھانے

میں بطور دوائی، خوبصورتی کی مصنوعات اور کئی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔کے فوڈ کے مطابق بہت سے لوگ اس کی ناقابل یقین خصوصیات سے ناواقف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ارنڈی کا تیل صرف چند ہی چیزوں کے لئے فائدے مند ہے لیکن آج ہم آپ کو اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمالات کے بارے میں بتائیں گے تو آیئے شروع کرتے ہیں۔پہلے زمانے میں مصریوں نے اسے اپنے چراغوں کے لیے ایندھن کے طور پر اور جلد اور آنکھوں کے مسائل کے گھریلو علاج کے طور پر استعمال کیا، آج یہ جلد اور بالوں کی صحت اور قبض جیسے ہاضمے کے مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کیسٹر آئل آنتوں کے ارد گرد کے پٹھوں کو متحرک کرتا ہے اور آنتوں کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ قبض کا بہت اچھا علاج ہے اور یہ جلدی کام بھی کرتا ہے، اگر آپ ارنڈی کا تیل کھاتے ہیں تو یہ ریکینولک ایسڈ خارج کرتا ہے جو آنتوں میں جذب ہوتا ہے اور جلاب کا کام کرتا ہے۔لیکن یاد رکھیں کہ قبض سے نجات کے لئے ارنڈی کے تیل کا صرف ایک چائے کا چمچ استعمال کریں تو قبض دور ہو جائے گا زیادہ مقدار استعمال کرنے سے آپ کو پیٹ میں درد اور موشن بھی ہو سکتے ہیں۔کیسٹر آئل میں ریکینولک ایسڈ ہوتا ہے، یہ موئسچرائزر کے طور پر کام کر سکتا ہے کیونکہ یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ جلد کی بیرونی تہہ کی پانی کی کمی کو روکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے خوبصورتی کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے اس سے چہرے کا مساج کرنے سے اسکن بہت نرم و ملائم اور چمکدار ہوتی ہے۔یہ تیل آپ کی جلد کی گہرائی میں جذب ہو کر اسے اندر سے تحفظ فراہم کرتا ہے آرنڈی کا تیل آپ کے چہرے پر موجود جھائیوں اور جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور انہیں دوبارہ آنے سے روکتا ہے یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور اسے کومل بناتا ہے، جھریاں اور باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے استعمال کے لئے بس آپ کو چہرہ دھو کر اسے براہِ راست جلد پر لگا کر مساج کرنا ہوگا۔یہ تیل ادویات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے جو زخموں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ ٹشو کی نشوونما کو تیز کرتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ کم کرتا ہے مزید یہ کہ، یہ زخم پر مردہ جلد کے خلیوں کی تعمیر کو روکتا ہے۔کیسٹر آئل میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جس کے استعمال سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے سوزش اور درد سے راحت حاصل کرنے کے لیے آپ اس کو براہِ راست درد والی جگہ پر لگا سکتے ہیں یہ چنبل کے مریضوں کے لئے بھی فائدے مند ہے اور انہیں راحت دے سکتا ہے یہ سوجن کو کم کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے صرف اس تیل سے متاثرہ حصے کی مالش کریں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔کیسٹر آئل مہاسوں اور جلد سے متعلقہ مسائل سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے، مہاسوں کی وجہ اکثر سوزش ہوتی ہے کیسٹر آئل سوجن اور جلد کی جلن کو کم کر سکتا ہے، کیسٹر آئل کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات مہاسوں سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں یہ تیل آپ کی جلد میں موجود گندگی کو باہر نکالتا ہے، یہ جلد کے مردہ خلیوں اور اضافی تیل کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے ، اور یہ مہاسوں کو بھی روکتا ہے۔یہ تیل بالوں کا ایک قدرتی کنڈیشنر ہے اور خاص طور پر خشک اور خراب بالوں کے لیے اچھا ہے، یہ بالوں کو موئسچرائز کرتا ہے، ہیئر شافٹ کو چکنا کرتا ہے، ان کی لچک بڑھاتا ہے اور ٹوٹنا کم کرتا ہے، یہ بالوں سے خشکی بھی دور کرتا ہے آپ کو صرف اس تیل سے اپنے سر اور بالوں کا مساج کرنا ہے اور اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دینا ہے پھر اسے صبح دھو لیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو اسے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…