ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سابق بھارتی فوجی کا فلم کی تصویر سے پنج شیر میں پاک فوج کی موجودگی کا جھوٹا دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسر نے پاکستانی فلم ’’یلغار‘‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افغانستان کی وادی پنج شیر میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا جھوٹا دعویٰ کردیا جس پر ان کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسر حال ہی میں ٹوئٹر پر اس وقت مذاق کا نشانہ بنے جب انہوں نے فوج پر مبنی پاکستانی فلم کی تصویر کو شیئر کیا

جس میں اداکاروں کو پاکستانی فوجیوں کے انداز میں دکھایا گیا تھا اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ افغانستان کی وادی پنج شیر میں شہید ہوئے۔بظاہر یہ کنفیوژن اس وقت شروع ہوئی جب ایک اور سابق بھارتی فوجی افسر، میجر جنرل جی ڈی بخشی نے ایک ٹوئٹ کی رگی س میں دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج کو پنج شیر میں بہت بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جہاں طالبان اور مزاحمتی جنگجو رواں ماہ کے آغاز میں شدید لڑائی میں مصروف تھے۔کسی ثبوت کے بغیر بھارتی میجر جنرل جی ڈی بخشی نے ٹوئٹ کی کہ پنج شیر میں طالبان کی حمایت کرتے ہوئے درجنوں پاکستانی فوجی شہید ہوئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ میجر جنرل عادل رحمانی نے رات کے آخری پہر میں ان کی تدفین کا انتظام کیا ۔اگرچہ مذکورہ اکاؤنٹ ٹوئٹر کی جانب سے ویریفائیڈ نہیں ہے مگر جی ڈی بخشی کی ٹوئٹس کا حوالہ بھارتی میڈیا ادارے ماضی میں متعدد مواقع پر دیتے رہے ہیں۔جی ڈی بخشی جن کا بھارتی فوج میں طویل کیریئر تھا اور وہ فوجی تاریخ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، بھارتی ٹی وی پر جعلی خبروں اور بیان بازی کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔گزشتہ برس دی پرنٹ نے ایک مضمون میں انہیں ’’’میڈیا میں جنگ کی حامی شخصیت‘‘قرار دیا تھا۔پاکستانی فوجیوں کے بارے میں جی ڈی بخشی کے حالیہ دعوئوں کا واب دیتے ہوئے، ایک پاکستانی ٹوئٹر ہینڈل فوجی_ڈاکٹر نے بھارت کے سابق افسر کا

مذاق اڑانے کے لیے 2017 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’’ یلغار‘‘ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ اسکول کے دنوں سے میرا کلاس فیلو میجر اعجازز (شان) بائیں جانب سے دوسرے نمبر پر ہے اور کیپٹن جعفر (عمیر جسوال) پہلے نمبر پر ہیں، نے پنجشیر میں شہادت پائی۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ انہیں کل پشاور

میں سپرد خاک کیا گیا، آئی ایس پی آر ان جانی نقصانات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور ان کی عزت کی جانی چاہیے، یہ پاک فوج کی طرف سے ناانصافی ہے۔درحقیقت، یونیفارم میں ملبوس 2 افراد کا حوالہ دیا وہ مقبول پاکستانی اداکار شان شاہد اور عمیر جسوال ہیں اور دونوں میں سے کوئی بھی مسلح افواج کا رکن نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…