بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کادنیا کے 70 ممالک کے مسافروں کو ایئرپورٹ پر وزٹ آرائیول ویزہ مفت فراہم کرنے کا اعلان پاکستان کا نام شامل نہیں 

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے متعدد ممالک آہستہ آہستہ سیاحوں اور دیگر مسافروں کے لئے کھل رہے ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ ماہ اگست میں وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرچکا ہے

۔نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق ایمرٹس ایئر لائن کے مطابق ستر ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزا حاصل کرسکتے ہیں، جس میں انہیں نوے دن کا وزٹ ویزا دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت ہوگی۔یہ سہولت ارجنٹائن، آسٹریا، جزائر بہاماس، بارباڈوس، بیلجیئم، برازیل، بلغاریہ، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہونڈراس، ہنگری، آئس لینڈ،اٹلی، کیریبتی، لیٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرک، مالدیپ، مالٹا، مونٹی نیگرو، ناروے، نیدرلینڈ، ناورو، پیراگوئے، پیرو سمیت پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روسی فیڈریشن، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، سان مارینو، سربیا، سیچلس، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئزرلینڈ، یوراگوئے کے لئے ہے، پاکستان اس میں شامل نہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ آگر آپ درج ذیل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ کو یو اے ای آنے کے لئے پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ دبئی انٹرنیشنل پہنچ سکتے ہیں جہاں سے آپ کو تیس دن کا وزٹ ویزا بغیر کسی فیس کے جاری کردیا جائے گا۔یہ فیصلہ اندورا، آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، چین، جاپان، قازقستان، مکاؤ، چین، ملائشیا، ماریشس، موناکو،نیوزی لینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ، سان مارینو، سنگاپور، یوکرین، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکا، ویٹی کن سٹی پر نافذ العمل ہوگا۔اس کے علاوہ امریکا کا وزٹ ویزا یا گرین کارڈ یا یوکے کا رہائشی ویزا رکھنے والے بھارتی مسافروں کو چودہ دن کا آن آرائیول وزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…