بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

دبئی جانے والے افراد تیاری کر لیں  امارات میں6.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری 75 ہزار ملازمتیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے اپنے 50 منصوبوں کے اقدام کے حصے کے طورپرآیندہ پانچ سال کے دوران میں نجی شعبے میں ساڑھے چھے ارب ڈالر(24 ارب اے ای ڈی)کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے اماراتی شہریوں کے لیے 75,000 ملازمتیں پیداہوں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت نے نجی شعبے میں ملازمتوں کے اس منصوبے کی مزید تفصیل جاری کی اورکہا کہ وہ اس مدت کے دوران میں نجی شعبے میں شہری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ فنڈ میں آجرکی زیادہ ترشراکت برداشت کرے گی۔ متحدہ عرب امارات نجی شعبے میں مخصوص کام کرنے والے شہریوں کی مدد کے لیے وظیفے کا ایک پروگرام مختص کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔اس میں پروگرامرز، نرسیں اور اکانٹینٹس وغیرہ شامل ہیں۔ان میں ہرایک کو اگلے پانچ سال میں ان کی باقاعدہ تنخواہوں کے علاوہ قریبا 1,361 ڈالر(5000 اماراتی درہم)ماہانہ ایک مقررہ بونس اداکیا جائے گا۔حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ تربیتی مدت کے دوران میں پورے ایک سال تک نجی شعبے میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی تربیت کے اخراجات برداشت کرے گی۔اماراتی یونیورسٹی کے طلبہ کو قریبا 2178 ڈالر(8000اماراتی درہم)ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔اماراتی حکومت مختلف شعبوں میں شہریوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگراموں پرقریبا 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (ایک ارب درہم) اورقریبا 6 کروڑ80 لاکھ ڈالر مختص کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔اس کے علاوہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کو فی بچہ قریبا 217 ڈالر( 800 درہم) الائونس دیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات اپنے قیام کے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر مختلف شعبوں میں ترقیاتی اور اقتصادی منصوبے شروع کررہاہے۔ان کا مقصد اگلے 50 سال کے لیے متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری اور معاشی تخلیقی صلاحیتوں کا عالمی مرکز بنانا ہے۔اس کے علاوہ ملک کو کاروباری اورابھرتے ہوئے منصوبوں اور نئے معاشی مواقع کے لیے ایک مربوط اور جدید تجربہ گاہ بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…