کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملازمین کو وارننگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ، اس حوالے سے آئی جی سندھ نے سندھ
پولیس کے ملازمین کو وارننگ جاری کردی۔آئی جی سندھ نے کہا ہ مشاہدے میں آیاچندافسران سوشل میڈیاکانامناسب استعمال کررہے ہیں ، سوشل میڈیاپرغیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض پوسٹ کی گئیں، فیس بک،واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیاایپ کاغلط استعمال نہ کیا جائے۔مشتاق مہر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط اورگمراہ کن ، خفیہ اور سیاسی پوسٹیں نہ کی جائیں، سندھ پولیس کاکوئی ملازم سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرتاپایاگیاتوکارروائی ہوگی۔آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ مذکورہ افسر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ پولیس کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس کے انکشاف کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے سفارش کی تھی کہ تمام جعلی اکاونٹس کو بلاک کیا جائے۔مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ تمام اکاونٹس کا سندھ پولیس سے کوئی تعلق نہیں، جعلی اکانٹس سے پولیس کی غیر مصدقہ خبر کو مصدقہ سمجھاجاتاہے اور غیر مصدقہ خبر کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں۔