بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

امریکانائن الیون حملوں سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کرے، سعودی وزیرخارجہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکا سے 11 ستمبر کے حملوں سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات کے اجرا کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ امریکا کی منکشف کردہ نئی خفیہ دستاویزات سے بھی اس امر کی توثیق ہوئی ہے کہ سعودی عرب ان حملوں میں ملوث تھا اور نہ اس کا کسی قسم کا کوئی کردارتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل نے

الریاض میں آسٹروی ہم منصب الیگزینڈر شلنبرگ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کا شراکت دار ہے اور ہم ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔آسٹروی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا خطے کی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ہے۔وزیرخارجہ نے یمنی عوام اورسعودی عرب کے شہروں کی جانب ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ ہم حوثیوں کے ہاتھوں یمنی عوام کو یرغمال بنانے کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔الیگزینڈرشلنبرگ نے اس موقع پرکہا کہ نئی ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی حوصلہ افزااور مثبت اشارے نہیں ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے مذاکرات ہی بہتر راستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…