لاہور( این این آئی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 12پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائن کی استنبول آنے او رجانے والی دوطرفہ پرواز ٹی کے 715/714، پی آئی اے کی اسلام آباد دوطرفہ پرواز 612/613، اتحاد ایئرلائن کی
ابوظہبی دوطرفہ پرواز ای وائی 244/243 ، قطر ایئر لائن کی دوحہ کی دوطرفہ پرواز کیو آر 629/628، ایئربلیو کی کراچی دوطرفہ پرواز پی اے403 /404، فلائی ناس کی دمام آنے والی پرواز ایکس وائی883 اورپی آئی اے کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ کر دی گئی۔ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی رہیں جس میں ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز پی اے401 دو گھنٹے ، ایئربلیو کی شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 412 پینتیس منٹ اورپی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔