اسلام آباد ( آن لائن )سابق وفاقی سیکرٹری، کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے۔ڈاکٹر صفدر محمو کئی مشہور کتابوں کے مصنف بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر صفدر محمود کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان ریڈیو کے براڈ کاسٹر اور معروف کالم نگارعظیم سرور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ عظیم سرور کافی عرصے سے علیل تھے جبکہ ان کا انتقال کراچی میں ہوا ہے۔ عظیم سرور کے انتقال پر صحافتی کے حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔