جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حلقے کلفٹن میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ٗلاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)گزشتہ روز ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حلقے کلفٹن میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی۔کلفٹن کینٹ کی 10 میں سے 4 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں جبکہ تحریک انصاف

اور جماعت اسلامی نے دو دو نشستیں حاصل کیں، دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔فیصل کینٹ کی 10 میں سے پی ٹی آئی نے 6 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کر لی جبکہ ملیر کی 10 میں سے 5 نشستیں تحریک انصاف لے گئی۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے دو، دو نشستیں جیتیں۔منوڑہ کینٹ کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی جبکہ کورنگی کریک کینٹ کی 5 میں سے 2 نشستیں مسلم لیگ ن جیت گئی۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی ایک ایک نشست رہی۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں پر ایم کیو ایم کامیاب رہی جبکہ ایک نشست پیپلز پارٹی کے نام رہی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) لاہور کے قلعے کو بچانے میں کامیاب ہو گئی ،تحریک انصاف بھرپور انتخابی مہم کے باوجود اپنے سیاسی حریف کے قلعے میں دراڑ نہ ڈال سکی ،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لاہورکے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز کے19وارڈزمیں سے 15میں کامیابی حاصل کر لی ، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) نے9وارڈزمیں کلین سویپ جبکہ لاہورکنٹونمنٹ بورڈ میں6وارڈز میں کامیابی حاصل کی ،

یہاں تین وارڈز میں پی ٹی آئی جبکہ ایک پر آزادامیدووار کامیاب ہوا۔والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر ایک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اشفاق احمد 4096ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے محمد وحید ستار 2789ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر دو میں مسلم لیگ (ن)

کے امیدوار محمد حنیف 4331ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد طارق صدیقی 3954ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے یہاں تحریک انصاف کے امیدوارمحمد صیام نے 3696ووٹ حاصل کئے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 3میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد شریف 5470ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے

فیصل سعود بھٹی 4753ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ (ن) کے فقیر حسین 1877ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اسلم بٹ 1850ووٹ لے کر دوسر ے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 5میں (ن) لیگ کے راجہ نور سبحانی 1850ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے جاوید ضمیر احمد1838ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 6میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نعمان نعیم نے4373ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ اس وارڈمیں تحریک انصاف کے امیدوار بشارت علی 2604ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…