اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )املی کا استعمال ہمارے کھانوں میں بہت عام ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے حیرت انگیز فوائد نہیں جانتے جو آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں اور ساتھ ہی آپ کو بتائیں گے اس کا شربت بنانے کا آسان طریقہ۔ املی جگر کی چربی کو گھلانے کے لئے بہترین ہے،
اور اس سے جگر کے تمام مسائل کا علاج ممکن ہے۔ املی کے استعمال سے آپ اپنی عمر سے 20 سال کم نظر آ سکتی ہیں یہ آپ کے جسم کے اور جلد کے کئی مسائل کا آسان حل ہے۔کے فوڈ کے مطابق املی کے استعمال ایک قدرتی باڈی ڈیٹاکس اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے۔ املی کے استعمال سے آپ کا کولیسٹرول کنٹرول ہوتا ہے۔املی کا شربت بنانے کی ترکیب، اجزاء, 2 مٹھی املی، پانی 1 لیٹر، شہد 2 چمچ، براؤن شوگر 2 سے 3 چمچ۔ ترکیب، تھوڑے پانی میں املی بھگو کر اسے گھلنے دیں پھر املی کا گودا اور گٹھلیاں الگ کر لیں، اب گرینڈر میں املی کا گودا براؤن شوگر اور شہد ڈال کر بلینڈ کر لیں اور ٹھنڈا کرنے کے لئے برف شامل کریں اس شربت کو دن میں دو مرتبہ صبح شام استعمال کریں اور جگر کے تمام مسائل سے نجات پائیں۔