اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی نے آٹھ ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میںہونے والی ملاقات سے متعلق کہنا تھا کہ یہ ملاقات اس لحاظ سے بھی اہم ہے اس میں افغانستان اور خطے کا مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکے۔ یہ اجلاس اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ امریکی انخلا کے بعد خطے کی طاقتوں کی
آپس کی سرد جنگ کو روکا جاسکے۔سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے بھی پڑوسی ممالک کے درمیان سرد جنگ جاری تھی، اب بھی اگر کوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا تو دوبارہ علاقائی طاقتوں کے درمیان کوئی پراکسی وار شروع ہوسکتی ہے۔سینئر صحافی کا کہنا تھا اس اس ملاقات کے لیے اسلام آباد میں اجلاس ہونا انتہائی ضروری تھا ۔