اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہوچکا،کئی پولنگ استیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایبٹ آباد: وارڈ نمبر2 کامرس کالج پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے
مطابق آزاد امیدوارواجد خان 114ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کےتیمورخالد104ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔جبکہ ژوب :وارڈ نمبر1 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے امیدواراختر گل115ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی امیدوارشیرین بی بی 44ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔