اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وفاقی دارالحکومت کی 71 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نصف آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا ملک کا پہلا شہر ہے۔