اسلام آباد (این این آئی)کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز کی گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز میں 32گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں 32گلیاں شام سے سیل کی گئیں ،سیکٹرجی 6ون میں 5گلیوں کو سیل کیا جائے گا، سیکٹر جی 6ٹو میں ایک گلی کو سیل کیا جائے گاجی 7ٹومیں 2گلیوں کو سیل کیا جائے گا، سیکٹر جی نائن تھری میں 4گلیوں کو سیل کیا جائے گا،جی ٹین ٹو کی ایک گلی کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر ایف 10ٹو کی 2گلیوں کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر جی 13ٹو کی 3گلیوں کو سیل کیا جائے گا،سیکٹرای 11ٹو کی 2گلیوں کو سیل کیا جائے،سیکٹرآئی8فور کی 2گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔