مکوآنہ (این این آئی )3شادی شدہ خواتین سمیت4 لڑکیوں کو مختلف واقعات میں اغوا اورزیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ۔ تھانہ سٹی سمندری 469 گاوں کے شہری محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی سمیرا جو 6 بچوں کی ماں ہے گھر سے سامان لینے بازار گئی تھی جس کو نامعلوم افراد نے زنا کاری کے لیے اغوا کرلیا ۔ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 527گ ب میں دلبر حسین نامی شہری نے
پولیس کو بتایا یا کہ میری 20 سالہ بیوی صبا جس کے ساتھ میری 4 سالہ بیٹی ام حرم کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا ہے ۔ تھانہ گڑھ کے گائو ں 598 کے رہائشی تنویر احمد نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی کو حویلی میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے ۔ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 527 گ ب کے رہائشی ظفر سجاد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ہے ۔