ممبئی (این این آئی)گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گل کے بھائی نے سدھارتھ کو ’شیر‘ قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہناز گِل کے بھائی شہباز نے سدھارتھ شکلا کی
یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اْنہوں نے براؤن رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔تصویر میں سدھارتھ شکلا کافی پْراعتماد نظر آرہے ہیں جبکہ اْن کی یہ تصویر کسی فوٹو شوٹ کی لگ رہی ہے۔شہناز گِل کے بھائی شہباز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’شیر‘ لکھا اور اس کے ساتھ ہی ’شیر‘ والا ایموجی بھی بنایا۔شہباز کے اس ٹوئٹ پر سدھارتھ شکلا کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے کیے جارہے ہیں۔مداحوں کے مطابق سدھارتھ شکلا اس دْنیا سے تو چلے گئے لیکن وہ ہمیشہ اْن کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔سدھارتھ رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں بطور امیدوار شامل ہوئے اور انہوں نے یہ شو بھی جیتا، لیکن اس کے بعد وہ سیزن 14 میں بطور ‘طوفانی سینئر’ شامل ہوئے۔