منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی میں گرفتاریوں کی تازہ لہر ٗ مزید 214فوجی گرفتار

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )ترک حکام کی جانب سے امریکا میں مقیم ترک عالم دین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف گرفتاریاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک حکام نے 41 صوبوں میں 214 فوجیوں

کو فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا۔ازمیر پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے کی گئی تفتیش کے مطابق انقرہ جو گولن تحریک کو دہشت گرد تنظیم کا خفیہ ڈھانچہ قرار دیتا ہے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نے 44 فوجیوں کو گرفتار کیا اور 145 دیگر کو بغاوت کی کوشش کے بعد برطرف کر دیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں ایک کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 7 کپتان، سات لیفٹیننٹ کرنل 7 لیفٹیننٹ 41 نان کمیشنڈ افسران اور 5 افسر شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ترک حکام نے 19 نومبر 2019 سے ازمیر پبلک پراسیکیوٹر آفس کی تحقیقات کیدوران 20 کارروائیوں میں 2،996 فوجیوں کو گرفتار کیا تھا۔صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت نے فتح اللہ گولن اور ان کی تحریک الخدمہ آرگنائزیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 15 جولائی 2016 کو ملک میں ناکام بغاوت کی کوشش کے لیے ذمہ دار ہیں۔ امریکا میں جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے والے گولن ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…