اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے اور انہیں دورہ پاکستان کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے، اس کے دورے کے لیے سیکیورٹی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کا گزشتہ دورہ پاکستان سیکیورٹی کے اعتبار سے خوش کن نہیں تھا لیکن اس کو مدنظر رکھتے ہوئے غیرمعمولی سیکیورٹی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فراہم کی جائے گی۔