جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سگے بھائیوں نے بہن قتل کرا دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تعلیم یافتہ بیٹی کی ان پڑھ بھانجےسے شادی پر انکار خاتون کی جان لے گیا ،سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنے بیٹوں کے ذریعے بہن کو قتل کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا،بادشاہ خان اپنے بیٹے کی

شادی گلشاد بی بی کی تعلیم یافتہ بیٹی سے کروانا چاہتا تھا گل شاد بی بی نے کہا میری بیٹی بہت تعلیم یافتہ ہے میں کسی ان پڑھ سے اس کی شادی نہیں کراونگی، انکار پر پہلے رنجش پیدا ہوئی بعد میں قتل کروا دیا گیا ۔ خیال رہے کہ مقتولہ گلشاد بی بی کو اس کے قریبی رشتے داروں نے قتل کیا، بتایا جاتا ہے کہ چار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور گلشاد بی بی کو قتل کر دیا،قتل میں ملوث مرکزی سہولت کار رضوان کواسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار سہولت کار نے ملزموں کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا ملزم رضوان نے گھر کی نشاندہی کی جس کے بعد ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور گولیاں چلا دیں ، فائرنگ سے گلشاد بی بی جاں بحق ہو گی، پولیس دیگر مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…