اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدارسنبھالنے سے بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کومسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے ایک نئی مہم چلانے کا بہانہ مل گیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مسلمان سیاستدان، مصنفین، صحافی، سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ رکھنے والے اورعام شہری حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اور ملک کی دائیں بازو کی جماعتوں کی طر ف سے شروع کی جانے والی نفرت انگیز مہم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیاگیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعدبھارت میں مسلم اقلیت ہندو انتہا پسندوں کی ایک نئی نفرت انگیزمہم کا نشانہ بن گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سقوط کابل کے بعد بھارت کی ٹی وی چینلز ایسے پروگرام نشر کررہی ہیں جن میں بھارتی مسلمانوں کو طالبان کا دفاع اور پرچار کرنے والوں کے طورپر پیش کیاجارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھلوائی تشدد کے ذریعے قتل سمیت بھارتی مسلمانوں پر نفرت انگیزحملے اور ان کے کاروباروں کو نشانہ بنانا روز کا معمول بن چکا ہے اور ہندو بالادستی کے خمار نے طالبان اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کو ہوا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…