ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کابل میں جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے 17 افراد جاں بحق، امراللہ صالح نے مزاحمتی فورسز کی خطرناک حالت کا اعتراف کرلیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021 |

کابل (این این آئی)کابل میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی وادی پنج شیر میں قبضے کی اطلاع ملتے ہی جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنج شیر کی مزاحمتی فورسز نے طالبان کے دعووں کو مسترد کردیا اور کہا کہ وادی پر ان کا کنٹرول ہے۔افغانستانی میڈیا کے مطابق

گزشتہ رات کابل میں ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔ننگر ہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں ایک علاقائی ہسپتال کے ترجمان گل زادہ سانگر نے بتایا کہ ننگر ہار کے مشرقی علاقے میں جشن کے دوران ہوئی فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ آپ کو دیا گیا اسلحہ عوامی اثاثہ ہے، کسی کو بھی اس سے نقصان کرنے کا حق حاصل نہیں، گولیوں سے شہریوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے ہوائی فائرنگ نہ کریں۔دوسری جانب پنچ شیر میں سابق مجاہدین کے کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے کے ساتھ موجود نائب صدر امراللہ صالح نے مزاحمتی فورسز (این آر ایف) کی خطرناک حالت کا اعتراف کیا۔امراللہ صالح نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حالات مشکل ہیں، ہمارے اوپر یلغار ہورہی ہے۔ویڈیو میں امراللہ صالح روایتی شلوار قمیض میں نظر آئے حالانکہ وہ مغربی لباس کے دلدادہ کے طور پر مشہور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت جاری ہے اور جاری رہے گی۔طالبان اور مزاحمتی فورسز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنچ شیر کے ضلع پاریان میں قبضے کے متضاد دعوے سامنے آتے رہے ہیں لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…