ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

مجھے اورمیرے اہل خانہ کو مت بھولنا ، افغان مترجم کی امریکی صدر سے اپیل

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں ایک مقامی مترجم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو بچائیں اور کئی سال قبل ان کے ساتھ کی گئی نیکی پر احسان واپس کرنے کو کہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سنہ 2008 میں محمد نامی اس مترجم اس وقت

کے سینیٹر جو بائیڈن اور دو دیگر امریکی سینیٹروں کو افغانستان میں ایک دور دراز وادی میں پھنسنے سے بچانے میں مدد کی جب ان کے ہیلی کاپٹر کو برفانی طوفان میں اترنا پڑا۔ اسی وقت اس وادی میں طالبان عسکریت پسندوں کو دیکھا گیا تھا۔مجھے اور میرے خاندان کو مت بھولنا۔ مجھے اور میرے خاندان کو مت چھوڑنا ۔ افغان مترجم نے یہ گفتگو فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ اس نے کہا کہ ہم بڑے خطرے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی لمحے طالبان عناصر ٹریکنگ اور معلومات اکٹھا کرنے کے ذریعے اسے ڈھونڈ کر قتل کر سکتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی صورت حال مشکل اور خوفناک ہے۔ انہوں نے طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ان کے لیے یہ بہت آسان ہے۔محمد ان ان گنت لوگوں میں سے ایک ہیں جو 31 اگست کوامریکی فوج کی واپسی کی آخر فلائٹ سے قبل کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکے تھے۔سنگین حالات کے باوجود محمد نے زور دیا کہ انہیں یقین ہے کہ بائیڈن انہیں افغانستان سے نکالنے کا راستہ تلاش کریں گے۔ مجھے ان پر بھروسہ ہے۔ وہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…