بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

برازیلی سانپ کے زہر میں کرونا کے تریاق کا انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ ایک قسم کے سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول بندروں کے خلیوں میں ابھرتے ہوئے کرونا وائرس کے دوبارہ پیدا ہونے کو روکتا ہے۔یہ مالیکول وائرس سے لڑنے والی دوا تک پہنچنے کا ممکنہ ابتدائی مرحلہ ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق گاراکوسو سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول بندروں کے

خلیوں میں وائرس کو 75 فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مالیکیول امینو ایسڈ کی ایک چین ہے جو پی ایل پرو نامی کرونا وائرس سے ایک انزائم سے دوسرے خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر رابطہ کرسکتا ہے۔یونیورسٹی آف سا پالو کے پروفیسررافیل گائڈو نے کہاکہ ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ سانپ کے زہر کا یہ جزو وائرس میں ایک بہت اہم پروٹین کو روک سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مالیکیول اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور اسے لیبارٹریوں میں ترکیب کیا جا سکتا ہے جس سے سانپ غیر ضروری بن جاتے ہیں۔سا پالو یونیورسٹی کے مطابق محققین اس کے بعد مالیکیول کی مختلف خوراکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور یہ کہ دیکھیں گے کہ یہ وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے کے قابل ہے یا نہیں۔سا پالو میں بوٹنن انسٹی ٹیوٹ کے حیاتیاتی گروپ کی رہ نمائی کرنے والے ایک زرعی ہرپٹولوجسٹ جوزپے پورٹو نے کہا کہ ہم لوگ برازیل میں گاراکوسو کے شکار کے لیے باہر جانے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس سانپ کی زہر میں کرونا کا تریاق پایا جاتا ہے تو اس صورت میں اس سانپ کے قتل عام کا خدشہ بھی ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ گاراکوسوبرازیل کے سب سے بڑے سانپوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 6 فٹ (2 میٹر) تک ہے۔ یہ بولیویا ، پیراگوئے اور ارجنٹائن میں بھی پایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…