اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آپ کچھ نہیں کر رہے ، باتیں سن سن کے کان پک گئے ہیں ایسی تبدیلی کی ۔۔۔اداکار نیئر اعجاز کی حکومت پر کڑی تنقید

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سینئر اداکار نیئر اعجاز نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا،سوشل میڈیا پر نیئر اعجاز کی ایک ویڈیو بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بھائی روزگار

پیدا کرو،آپ کچھ بھی نہیں کر رہے ،خدا کے واسطے باتیں کرنا بند کرو، یہ باتیں سن سن کے لوگوں کے کان پک گئے ہیں ، باتیں کرنا بند کرو، تمہاری باتیں کون پاگل سنتا ہے ، دوسری جانب گلوکار امانت علی بھی پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق کے آج کل کی ماں پر دیئے بیان پر ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔امانت علی نے کہا کہ ابرارالحق نے کچھ غلط نہیں کہا، اور نہ ہی انہوں نے کسی خاتون یا ماں پر تنقید کی ہے، بس انہوں نے سچ کہا جس میں ہم سب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سچ میں ہمارے لیے بیداری کا سامان ہونا چاہیئے ناکہ ہمیں الٹا ابرارلحق پر ہی تنقید کرنی چاہئے۔گلوکار نے لکھا کہ ہر چیز پر تنقید کر کے اسکا الٹا چہرہ پیش کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ امانت علی نے یہ بھی واضح کیا کہ ابرار الحق نے ایک سال کی عمر میں یا والدہ کی گود میں بیٹھ کر نچ پنجابن یا بلو دے گھر گانے نہیں بنائے تھے، یہاں تو بات بچوں کی تربیت کی ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بڑے ہو کر کوئی اداکار بنے یا گلوکار یہ اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…