منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کیلئے ایشیا ء کا سب سے بڑا ایوارڈ

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایشیائی نوبل پرائز ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ پاکستان کے نام رہا، سال 2021 میں یہ براعظم ایشیا ء کا سب سے بڑا ایوارڈ پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اخوت فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو پیش کیا گیا، ہر سال یہ اعزاز معاشرے سے غربت کے خاتمے اور ترقی کے لئے غیر معمولی کردار ادا کرنے والی شخصیات کو پیش کیا جا تا ہے۔

دنیا میں قرضِ حسنہ کا سب سے بڑا اخوت مائیکرو فنانس پروگرام کا آغاز 2001 میں ہوا، اب تک 150 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی تقسیم ہوچکی ہے۔ ان قرضوں سے مستفید افراد کی تعداد اڑھائی کروڑ (ہر گھر میں پانچ افراد)ہے۔ قرضوں کی شرح ریکوری 99 فیصد ہے۔ ملک کے سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کے 400 شہروں میں قرضوں کی تقسیم، ملک بھر میں سب سے کم انتظامی اخراجات، 4 ہزار سے زائد ملازمین، 800 سے زائد دفاتر اور 400 شہروں میں مکمل دیانت اور محنت سے یہ فرض انجام دیتے ہیں۔وفاقی حکومت کے علاوہ ہر صوبائی حکومت، حکومت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ساتھ تعاون اور باہمی منصوبے، اخوت کے مختلف شہروں میں 4 کالجز قائم ہیں، جس میں ایک ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اب تک 600 سے زائد طالب علم اخوت کالج یونیوسٹی سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایوار ڈ قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کی نامزدگی میرے لیے اعزاز ہے، یہ ایوارڈ پاکستان کے ہر فرد کے سینے پر آویزاں ہے، ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ میرا نہیں پاکستانی عوام کا ہے، ایوارڈ ملک اور عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، سود سے بڑی لعنت اور کوئی نہیں، ہم سب نے مل کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی، وہ وقت دور نہیں جب ملک میں غربت ایک داستان بن جائے گی، ہمیں معاشرے سے سود کا خاتمہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…