لندن (این این آئی )افغانستان سے 15 ہزار افراد کو نکالنے کے بعد برطانوی فوجیوں کو لے کر آخری فوجی پرواز گزشتہ روز کابل سے روانہ ہو گئی۔ اس طرح برطانیہ کی افغانستان میں 20 سالہ فوجی موجودگی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ برطانوی مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ آخری پرواز نے کابل چھوڑ دیا ہے۔ برطانیہ افغانستان میں 20 برس قبل شروع ہونے والی فوجی کارروائی میں امریکا کے شانہ بشانہ رہا ہے۔