منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سمارٹ فونز پر وقت گزارنا ذہنی صحت کے لیے شدید نقصان دہ تحقیق میں ہوشربا انکشاف

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جسمانی سرگرمیوں کی بجائے اسمارٹ فونز پر وقت گزارنا، ذہنی صحت کے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں ایک گھنٹے تک اسکرینز کے استعمال سے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں

مگر لڑکیوں میں 75 منٹ اور لڑکوں میں 105 منٹ کے بعد منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں. اسی بنیاد پر کوئنز لینڈ کے ماہر ڈاکٹر اسد خان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے دن میں 2 گھنٹے اور لڑکوں کے لیے 4 گھنٹوں سے زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے. تحقیق میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کا تعلق 42 ممالک سے تھا محققین نے بتایاکہ اسکرینز کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے ڈپریشن، موٹاپے، ناقص معیار زندگی، نقصان دہ غذائی عادات، جسمانی اور ذہنی افعال میں کمی جیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں. سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جسمانی فٹنس، ہڈیوں کی صحت، ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم مسئلے پر مزید تحقیق اور آگاہی کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں چھوٹے ہوں یا بڑے اپنا زیادہ تر وقت اسکرینز کے سامنے ہی گزارتے ہیں، جس سے ان پر ناقابل بیان اثرات مرتب ہوتے ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…