ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی تاریخ میں ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کمپنی مالا مال ٗسالانہ منافع میں ریکارڈ اضافہ

datetime 29  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)انڈس موٹرز کمپنی کے مطابق رواں سال ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس فروخت سے کمپنی کے مالی سال 2021 کے سالانہ منافع میں 152 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مطابق اب تک ٹویوٹا کی 57 ہزار 236 گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں

جس کے ذریعے کمپنی کو 179.2 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں جس سے کمپنی کی آمدنی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رواں سال کمپنی نے گاڑیوں کی فروخت سے 12.8 ارب روپے کمائے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 152 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی کے مطابق کووڈ 19 جیسی وبا ء کی وجہ سے مسلسل پیش آنے والے چیلنجز کے باوجود ہمارا سال بہت اچھا رہا۔مالی سال 2021 میں فی حصص آمدنی 163 روپے تھی جومالی سال 2020 میں 65 روپے تھی۔ کمپنی نے مالی سال 2021 میں مجموعی طور پر 103 روپے کے منافع کا اعلان بھی کیا ہے تاہم مالی سال 2021 میں سب سے زیادہ آمدنی کے باوجود کمپنی کا منافع پچھلے منافع سے بہت کم تھا۔کمپنی کے مطابق ، زیادہ فروخت اور منافع میں اضافہ کی وجہ کمپنی کی طرف سے اسمبلڈ اور امپورٹڈ ٹویوٹا کاروں کی زیادہ فروخت تھی۔سی ای او علی اصغر جمالی نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کے نتیجے میں جولائی 2021 میں گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا جو اس صنعت کو مثبت رفتار میں جاری رکھنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…