منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کیلے کا شیک پینے کے 10 حیرت انگیز فوائد

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیلے کو سیب اور آم جیسے پھلوں کے درجے میں شمار نہیں کیا جاتا ہے تاہم صحت بخش ہونے کے زاویے سے یہ زیادہ مقبول ہے اس لیے کہ اس میں جسم کے لیے ضروری وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔اگرچہ غذائی ماہرین تیار جوس پینے کی ہدایت نہیں کرتے اس لیے کہ اس میں گلوکوز کی بلند شرح پائی جاتی ہے۔

کے فوڈ کے مطابق تاہم گھر میں تیار کیا جانے والا کیلے کا تازہ شیک 10 ایسے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ ان کو جاننے کے بعد آپ اسے روزانہ پینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کے مطابق یہ دس فوائد مندرجہ ذیل ہیں :کیا آپ نے کبھی کھلاڑیوں کو آرام کے وقفے کے دوران کیلا کھاتے ہوئے ملاحظہ کیا ؟ اس کا عمومی سبب یہ ہے کہ کیلے میں توانائی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلے کا شیک پینے سے بھی آپ کے جسم کو فوری توانائی حاصل ہوتی ہے اس لیے کہ یہ گلوکوز ، فرکٹوز ، سیکروز اور مالٹوز پر مشتمل ہوتا ہے جو تمام کے تمام توانائی کے قدرتی ذرائع ہیں۔کیلا ریشے پر مشتمل ہوتا ہے جس سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ کیلے کا شیک پینے سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔کیلے کے اندرقابل حل ریشہ پیکٹن پایا جاتا ہے جو خون میں کولسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے

علاوہ یہ خون میں خراب کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔باقاعدگی کے ساتھ کیلا کھانے سے فالج کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کہ کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کے علاج میں بھی مددگار ہوتا ہے.کیلا ان خلیوں کو سرگرم کرتا ہے جو انسانی معدے کے اطراف جھلی بناتے ہیں۔ اس طرح معدے کے

تیزابوں سے حفاظت کے لیے پردہ تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح کیلے سے ان جراثیم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے جو معدے کے السر کا سبب بنتے ہیں۔ناشتے میں کیلے کا شیک پینے سے انسانوں بالخصوص بچوں کی یادداشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی بڑی مقدار ذہنی صلاحیتوں

کو بہتر بناتی ہیں۔کیلا میں وٹامنB اور C کی زیادہ تر اقسام پائی جاتی ہیں۔ لہذا کیلے کا شیک انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں بھی مدد کرتا ہے۔کیلے میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا شیک قولون (بڑی آنت) میں پائے جانے والے فائدہ مند جرثومے کی تخلیق میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جرثومہ

کیلشیئم جیسے غذائی مواد کو جسم کے اندر جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔کیلے کو Tryptophan amino acid کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہے جو انسان کی نفسیاتی حالت کا ذمے دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو پرسکون رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی واسطے کیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔کیلے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار

پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ گردے کی صحت قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلے میں موجود پوٹاشیم گردے پر نمک کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی گردے اپنا کام سہولت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔صحت کے لیے انتہائی مفید کیلے کا شیک تیار کرنے کے لیے دو عدد کیلوں کو لے کر 120 ملی لیٹر دودھ میں ملائیں اور پھر اس مرکب میں ایک بڑا چمچہ شہد کا ملائیں۔ ذائقے کی تبدیلی کے لیے اس میں ونیلا یا دار چینی کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…