بہاولنگر(این این آئی) مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے لگا DAP کھادکی قیمتوں میں 400روپے فی بوری تک اضافے نے کاشتکاروں کو کاشتکاری سے روکنے پر مجبور کردیا ہے سرگودھاسمیت مختلف علاقوں میں DAPکھاد نایاب ہونے لگی کسانوں نے 400 روپے فی بوری اضافے کومسترد کردیا اور کہا کہ ملکی تاریخ میں DAP کھاد کی بوری مہنگی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے DAP کھاد کی بوری مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھے گی جس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان عوام کو تنگ کرنے کیلئے آرہا ہے۔