پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے لاہور کا نہایت اہم ترین ہوٹل ” سروسز انٹرنیشنل“ کتنے میں نیلام کر دیا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)نجکاری کمیشن نے لاہور کا سروسز انٹرنیشنل ہوٹل ایک ارب 95 کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام کردیا۔بولی کی کم سے کم قیمت ایک ارب 94 کروڑ 90 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی اور صرف چند لاکھ روپوں کے فرق سے نیلامی منظور کیے

جانے کے باعث سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلا س میں نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب بولی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔جمعہ کو اجلاس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی ۔میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں کے پری کوالیفیکیشن معیار کی دستاویزات کی منظوری تھا۔ ایکسپریشن آف انٹریسٹ پاکستان اسٹیل ملز کی طرف سے ایس ای سی پی میں سکیم آف ارینجمنٹ جمع کروانے کے بعد شائع ہوں گے۔بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب بولی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو ایکسیپٹینس لیٹر جاری کیا جائے گا۔نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن پر پرائیواٹائزیشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر پوری توجہ ہے،پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سروسز ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن کے بعد سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھے گا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…