جمعہ سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

26  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے جمعہ کی شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور ان بارشوں کے بعد حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،

تاہم پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ،نگر، گانگچھے اورکھرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران کوہستان، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، 30 اگست کی رات سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خانیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ڑوب، موسی خیل، زیارت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…