جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کو اپنی 3سالہ کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر لینی پڑ گئیں،مریم اورنگزیب کا دعویٰ

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے اشتہار میں بھارتی تصاویر استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے

کہ حکومت نے اپنی تین سال کی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں۔ ن لیگی ترجمان نے ویب سائٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس لنک سے عمران خان حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان پر جن پارٹیوں نے 30سال حکومت کی وہ منہ چھپا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان پر جن پارٹیوں نے 30سال حکومت کی وہ منہ چھپا رہے ہیں،تین سالہ کارکردگی کا جائزہ فخر سے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرینگے،تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرنا نئی روایت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کسان کے فائدے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں،موجودہ حکومت نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام لائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں جدت لائے ہیں،افغانستان میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغان مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کنونشن میں اگلی حکومت کا بھی لائحہ عمل دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…