اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی سینٹر کے سی ای او سمیت 6 ملازمین کی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے تھراپی سینٹر کے سی ای او سمیت 6 ملازمین کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے اور شخصی ضمانت پر منظور کی۔تحریری فیصلے کے مطابق طاہر ظہور
نامور بزرگ تھراپسٹ ہیں اور وہ متعدد امراض میں مبتلا ہیں،جبکہ ملزمان نے ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کے کہنے پر ٹیم کو بھیجا تھا۔عدالت نے ضمانت کے فیصلے میں کہا کہ تھراپی ورک ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کرچکا تھا۔اس کے علاوہ ملزم ظاہر جعفر کے حملے کے نتیجے میں تھراپی ورک سینٹر کا ممبر امجد محمود بھی زخمی ہوا تھا۔