جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

رکشہ ڈرائیور کی زیادتی، ماں بیٹی کا دل دہلادینے والا بیان سامنے آگیا ، افسوسناک انکشافات

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آگیا ہے جس کے تحت رات گئے ایک رکشہ ڈرائیور اور اس کے قریبی ساتھی نے بیرون شہر سے لاہور پہنچنے والی ماں بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے اس واقعہ میں

ملوث رکشہ ڈرائیور عمر فاروق کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے ساتھ منصب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔ پولیس نے دو اوباش افراد کی زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کا میڈیکل لیگل کروالیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ ماں بیٹی کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ گزشتہ رات 10 بجے بیرون شہر سے جناح ٹرمینل بس سٹینڈ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچی جہاں 34 سالہ خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی نے صدر لاہور کینٹ جانے کے لئے 2 سے 3 رکشہ ڈرائیورں سے بات چیت کی جس پر ملزم عمر فاروق سے بات کرنے پر اس نے ماں بیٹی سے 1 ہزار روپے کرائے کامطالبہ کیا اور بات چیت کے بعد کرایہ 700 روپے طے ہوگیا دونوں ماں بیٹی رکشے میں صدر کینٹ جانے کے لئے تیار ہوگئی رکشے چلتے ہی ایک اور شخص رکشے میں سوار ہوگیا۔ ماں بیٹی کے احتجاج پر ملزم عمر فاروق نے کہا کہ وہ اس کا دوست ہے اور کے ساتھ جانا چاہتا ہے ملزم عمر فاروق نے رکشے کو کینال روڈ پر لیجانے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی کی جانب لے گیا وضاحت طلب کرنے پر رکشہ ڈرائیور ملزم عمر فاروق نے ماں بیٹی کو بتایا کہ وہ شارٹ کٹ راستے کے ذریعے صدر جا رہے ہیں۔ ملزمان ماں بیٹی کو جناح ایونیو کے ایک بلاک کے ویران علاقے میں لے گئے جہاں ملزمان نے پستول نکال کر ماں بیٹی پر تشدد کیا اور انہیں اپنی حوس کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون کے مطابق اس دوران انہوں نے بہت شور مچایا لیکن ویران علاقہ ہونے کی وجہ سے ان کی آواز کسی تک نہ پہنچی اسی دوران ایک گاڑی جائے وقوعہ کی طرف آتی ہوئی دکھائی دی جسے دیکھ کر ملزمان ڈر گئے اور وہ اپنا رکشہ جائے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ماں بیٹی کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب واقعہ مدرسے پہنچ کر پولیس کو 15 پر کال کی اور پولیس نے پہنچ کر معاملے کی سنگینی کا جائزہ لیتے ہوئے رکشہ قبضے میں لے کر فرانزک شواہد اکٹھے کئے اور ماں بیٹی کا جناح ہسپتال لاہور سے میڈیکل لیگل کروایا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے رکشے ڈرائیور عمر فاروق کو وقوعہ کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم عمر فاروق کے ساتھی منصب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…