بیجنگ(این این آئی )چینی حکومت اب جوڑوں کو تیسرا بچہ بھی پیدا کرنے کی قانونی اجازت فراہم کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ملکی ڈیموگرافی میں تبدیلی لانا بھی ہے تاکہ بیجنگ حکومت عالمی سطح پر اپنے اثرورسوخ کو بڑھانے کا خواب پورا کر سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آبادی میں اضافے کی
وجہ سے اسی کی دہائی سے چین نے زیادہ تر جوڑوں کے لیے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی بنائی تھی، جس میں 2015 میں نرمی کر دی گئی تھی۔ جاپان اور جرمنی کے علاوہ ایسے متعدد ممالک ہیں، جہاں شرح پیدائش کم ہے اور جس کی وجہ سے لیبر مارکیٹ میں ایک خلا دیکھا جا رہا ہے۔