منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نازیہ حسن فاؤنڈیشن کو برطانوی کمپنیز ہاؤس کی جانب سے تحلیل کر دیا گیا‎

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نازیہ حسن فائونڈیشن کو یو کے کمپنیز ہائوس کی جانب سے تحلیل کر دیا گیا ہے، موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نازیہ حسن فائونڈیشن (این ایچ ایف)کو چیرٹیبل آرگنائزیشن چلانے کے ذمہ دار ٹرسٹیز اور گلوکارہ نازیہ حسن کے ورثے کو آگے

بڑھانے میں غفلت برتنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکامی کے بعد تحلیل کر دیا گیا ہے۔ چیریٹز ریگولیٹر دی چیرٹی کمیشن نے جیو ٹی وی اور موقر قومی اخبار جنگ کو تصدیق کی ہے کہ اس نے چیرٹیز رجسٹر سے نازیہ حسن فائونڈیشن کو ریموو کرنے کیلئے پراسس کا آغازکر دیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن فائونڈیشن کے ٹرسٹیز تقریبا ً1000 دنوں سے چیرٹی کی سالانہ رپورٹس یوکے کمپنیز ہائوس میں جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ گلوکارہ کے انتقال کے دو سال بعد این ایچ ایف کا قیام 2003 میں ایک چیرٹی کے طور پر ایک لمیٹڈ کمپنی کے ذریعے ضمانت کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے رپورٹر کو بتایا کہ اس فائونڈیشن کو ان کی والدہ منیزہ بصیر چیئرپرسن کی حیثیت سے چلاتی تھیں لیکن جب سے ان کی طبعیت ناساز ہوئی تو ہم نے اس وقت سے اس کو برطانیہ میں غیر فعال کر دیا تھا۔ دوسری جانب یو کے رجسٹر آف کمپنیز سے پتہ چلتا ہے کہ نازیہ حسن فائونڈیشن غیر فعال نہیں ہے اور اسے کمپلسری سٹرائیک آف کے ذریعے تحلیل کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…