کابل(این این آئی)طالبان نے چین کو افغانستان میں کام جاری رکھنے کی پیشکش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکتا ہے۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ چین افغانستان میں مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر سکتا ہے۔چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان پر دبائو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے، عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔