منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کویت نے چینی و روسی ویکسین لگوانے والوں کو ملک میں داخلے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی ) کویت نے چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے افراد کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی اور روسی ویکسین سائنوفام، سائنوویک اور اسپوتنک لگوانے والوں کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ فیصلہ گزشتہ رات کویت وزرا کی کونسل نے کیا ہے، تاہم یہ شرط بھی لگائی گئی ہے کہ کویت میں منظور شدہ ویکسینز (فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا)میں سے کسی ایک کی دو ڈوز یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک ڈوز لگوانی لازم ہوگا۔گزشتہ رات کویت وزرا کونسل نے اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کرونا وبائی مرض کے پیش نظر عرصہ دراز سے 6 ممنوعہ ممالک (پاکستان، مصر، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال)کی پروازوں کو ملک میں براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ۔یاد رہے کہ کویت کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے قریبا 50 ممالک نے ملک میں داخلے کے لیے بڑی سہولت مہیا کر دی ہے، کویتی میڈیا کے مطابق 48 ممالک نے کویتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو آن ارائیول ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔کویتی شہری اپنے پاسپورٹ کے ذریعے ان ممالک میں داخلے ہو کر آن آرائیول ویزا حاصل کر سکیں گے، ان ممالک میں 9 یورپی، 6 ایشیائی، 4 افریقی، 12 امریکی، 14 عرب، 3 آسٹریلوی اور پڑوسی ممالک شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…