پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل ایئرپورٹ پر اس وقت 5 ہزار 800 فوجی اہلکار موجود ہیں، امریکی وزیر دفاع

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغانستان کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر اس وقت بھی 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں ،ایک ہزار کے قریب برطانوی اہلکار بھی موجود ہیں جن کی مدد سے 5 دنوں میں 18 ہزار افراد کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا نے امریکی سیکرٹری ڈیفنس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں اب بھی 5 ہزار 800 امریکی فوجی تعینات ہیں،

یہ اہلکار کابل میں حامد کرزئی ایئرپورٹ سے امریکی فوجیوں کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کی امریکا بحفاظت روانگی کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔اسی طرح کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر برطانیہ کے بھی 900 سے زائد اہلکار تعینات ہیں جو جنگ کے دوران برطانوی فوج کے لیے مترجم اور معاونت کے فرائض انجام دینے والے افغان شہریوں کی برطانیہ روانگی کی نگرانی کریں گے۔ادھر نیٹو کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران 18 ہزار افغان شہریوں کو بیرون ملک منتقل کیا ہے جب کہ پینٹاگون کے مطابق اتنے ہی عرصے میں 7 ہزار افراد کو امریکا منتقل کیا ہے۔جنرل ٹیلر نے کہا کہ موسم ٹھیک رہے تو امریکا کابل سے روزانہ 9000 افراد کو نکالنے کی استعداد رکھتا ہے۔طالبان کی جانب سے افغان شہریوں کی بیرون ملک منتقلی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم شہریوں نے شکایت کی ہے کہ طالبان سفری دستاویزات کے بغیر افغانیوں ایئرپورٹ کی جانب جانے سے روک رہے ہیں اور مار پیٹ کر رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے نے ایک طالبان عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار سے اب تک کابل ہوائی اڈے کے ارد گرد 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…