اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے23 اگست2023 سے بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سید طارق شاہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت سے پیر23 اگست سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسکول نہ کھولنے کی صورت میں بچوں کو سڑکوں پر تعلیم دی جائے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ 23 اگست کے بعد تعلیمی نظام آؤٹ ڈور اسکولنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ جو پرائیویٹ اسکولز ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر چکے ہیں، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟