منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکا نے افغانستان کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان کی حکومت کو تمام ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

یہ فیصلہ طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد لیا گیا ہے۔ دفاعی کانٹریکٹر کے لیے جاری نوٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سیاسی و ملٹری معاملات کے بیورو نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے آرڈر کیے گئے اور ترسیل کے مراحل میں موجود ہتھیاروں کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے غیر معینہ مدت تک روک لیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کی روشنی میں ڈائریکٹریٹ آف ڈیفنس سیلز کنٹرول اس وقت امریکا کی خارجہ پالیسی، قومی سلامتی اور عالمی امن کے استحکام کا اندازہ لگانے کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات کے مسئلے سے متعلق جائرہ لے رہا ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ دفاعی ساز و سامان کے برآمد کنندگان کے لیے جلد اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…