منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسلم رئیسانی نے جامعہ بلوچستان کے کیمپس کیلئے زمین عطیہ کردی

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور سراوان کے سربراہ نواب اسلم رئیسانی نے جامعہ بلوچستان کے مستونگ کیمپس کی تعمیر کے لیے 50 ایکڑ زمین عطیہ کردی۔تفصیلات کے مطابق نواب اسلم رئیسانی، جو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے اپنے حلقے اور آبائی قصبے کناک کے دورے کے دوران حد بندی کے بعد اپنی زمین باضابطہ طور پر جامعہ کے منتظمین کے حوالے کردی۔زمین تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد جامعہ کے لیے الاٹ کی گئی، جس کے بعد سب کیمپس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔زمین حوالگی کی تقریب میں مستونگ سب کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، کوآرڈینیٹر غلام مصطفی شاہوانی، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، تکری عبدالحلیم بنگلزئی، میر یوسف بنگلزئی، ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔نواب رئیسانی کا کہنا تھا کہ مستونگ سب کیمپس کی تعمیر سے نہ صرف خطے میں تعلیمی انقلاب آئے گا بلکہ اس سے معیشت، سیاست، علاقائی اور سماجی معاملات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…