پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچا، پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی

بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں، پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوی ایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہی اور پی ائی اے کے سچوئیشن روم سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک براہ راست آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ مواصلاتی نظام کے استعمال سے پی آئی اے انتظامیہ، عملے اور زمین پر موجود سکیورٹی اداروں کے ساتھ منسلک رہی اور وزیر اعظم پاکستان و دیگر اعلی حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا، پرواز میں پاکستانیوں، غیر ملکی سفارتی مشن اور اہم عالمی اداروں کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ مسافروں کی ائیرپورٹ تک رسائی و اجازت نامے کے لئے پی آئی اے کے کابل میں موجود زمینی عملے نے انتظامات کئے، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک و دیگر اعلی انتظامیہ پرواز کے استقبال کیلئے خود ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ انہوں نے اس اہم پرواز کو آپریٹ کرنے والے عملے کو شاباش دی اور مسافروں کو خوش آمدید کہا۔ مسافروں نے بھی پی آئی اے کے عملے کے جذبے اور محنت کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…