منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانیوالی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ، افسوسناک انکشافات

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہیںاورحراست میں لئے گئے100 سے زائد افراد میں سے 15 افراد کی شناخت ہونے پر گرفتاری ڈال دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پندرہ افراد کی شناخت کے لیے نادر اور فرانزک سے مدد لی گئی ہے ۔ گرفتار دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کی تصویریں اور دستاویزات اکٹھی کر کی گئیں ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جارہا ہے اور جلد مزید افراد کی شناخت کا عمل پورا کر لیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین ملزمان شاہ زیب، عکاس اور حذیفہ کو راوی روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ،ملزم ہارون، وہاب، بلال اور احمد بنوں کوہاٹ بھاگ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق صبح چھاپہ مار کر 18 سالہ حذیفہ کو حراست میں لیا گیا جس نے مزید ساتھیوں کا بتایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حذیفہ اور اسکے ساتھیوں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ حذیفہ کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے اور مدرسہ چلانے والے قاری یوسف کا بیٹا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…