پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونیوالا دوسرا شخص معروف کھلاڑی نکلا

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن ) افغانستان چھوڑ کر جانے کی کوشش کے دوران امریکی طیارہ سے گر کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت افغان فٹبالر کے طور پر ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد غیریقینی کی صورتحال ہے، 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ پر غیر ملکیوں سمیت افغان شہریوں کو کی بڑی تعداد موجود ہے جو ملک چھوڑ کر ہر صورت میں باہر جانا چاہتی ہے، اسی کوشش کے دوران چند روز قبل کابل ائیرپورٹ پر امریکیC-17 طیارے کے پہیوں سے 2 نوجوان چمٹ گئے تھے اور دوران پرواز بلندی سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے، ان میں سے ایک نوجوان کی شناخت افغان فٹبالر کے طور پر ہوئی ہے۔افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی طیارہ سے گرکر ہلاک 19 سالہ نوجوان کا تعلق افغان یوتھ فٹبال ٹیم سے تھا جس کا نام زکی انوار ہے جو مایوسی اور غیر یقینی کی صورتحال کے باعث ملک چھوڑنا چاہتا تھا تاہم طیارے سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…