منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی ۔۔۔ وزیراعظم کا عائشہ اکرام کو جلد انصا ف فراہم کرنے کا اعلان

datetime 18  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی ۔۔۔ وزیراعظم کا عائشہ اکرام کو جلد انصا ف فراہم کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عائشہ اکرام کیساتھ واقعےپر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقات نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے پر عمران خان سے بات ہوئی انہوں نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عائشہ کو جلد انصاف ملے گا ۔ دوسری جانب لاہور گریٹر اقبال پارک میں درندوں کا خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ انتہائی افسوسناک سلوک ، واقعہ نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرام ویڈیو بنانے میں مصروف تھی جبکہ وہاں ان کی کچھ لڑکوں کیساتھ بحث ہوگئی جو بڑھتی چلی گئی یہ دیکھ کر ان لڑکوں نے انہیں چھیڑنا شروع کر دیا ، یہ دیکھ کر ارد گرد کے گھومنے والا ہجوم بھی ان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گیا ۔ اس دوران وہاں ہرشخص نے اس کیساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں اور اسے اٹھا کر ہوا میں اچھالنا شروع کر دیا اور کپڑے تک پھاڑ دیے ۔ اس حوالے سے ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ وہاں لگ بھگ چار سو کے قریب لوگ موجود تھے اور ہر کوئی مجھے کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہا تھا میرے ساتھ جس ہاتھ پہنچا نامناسب سلوک کیا ، ہوا میں اچھالتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے بھی وائرل ہو رہی ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ منت سماجت کرتی رہی لیکن میری کسی نے بھی نہ سنی ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…