منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہی قلعے کی سیر کے لئے آنے والے نوجوان نے حملہ کر کے رنجیت سنگھ کا مجمسہ توڑ دیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )شاہی قلعے کی سیر کے لئے آنے والے نوجوان نے حملہ کر کے رنجیت سنگھ کا مجمسہ توڑ دیا ، سکیورٹی پر موجود اہلکار نے مجسمہ توڑنے والے نوجوان کو قابو کر لیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،شاہی قلعہ کے سکیورٹی سپروائزر کی درخواست پر تھانہ ٹبی سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، نوجوان کی نعرے لگاتے ہوئے رنجیت سنگھ کا

مجسمہ توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نا معلوم نوجوان شاہی قلعہ میں سیر و تفریح کے لئے داخل ہوا اور وہاں سے جنگلہ پھلانگ کر رنجیت سنگھ کے مجسمے کے پاس پہنچ گیا اور نعرے لگاتے ہوئے مجسمے کو توڑ دیا ۔ اس موقع پر سکیورٹی پر موجود اہلکار نے نوجوان کو دبوچ لیا اور سکیورٹی کے دیگر اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے پولیس ایمر جنسی سروس پر کال کر کے پولیس کو طلب کر لیا جس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان مجسمہ پر حملہ آور ہونے کے دوران نعرے بھی لگاتا رہا ۔ تھانہ ٹبی سٹی نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے جو سکنہ کٹھیالہ شیخاں منڈی بہائو الدین کا رہائشی بتایاگیاہے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ، ملزم نے جو اقدام اٹھایا ہے اس پر قانون اپنا راستہ بنائے گا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف فوری کاروائی ہوگی، پچھلے دنوں سمیع اللہ کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی، یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں، ایسااقدام پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔یادرہے کہ گزشتہ برس بھی لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بازو توڑ دیا گیا تھا۔ پولیس نے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے اس نوجوان کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…